پولیس تشدد جلاؤ گھیراؤ مقدمہ؛فواد چودھری کی عبوری ضمانت کا تحریری حکمنامہ جاری
فواد چوہدری کو ہر تاریخ پر عدالت پیش ہونے کا حکم
زمان پارک پولیس تشدداورجلاؤگھیراؤکامقدمہ کیس میں انسداددہشت گردی عدالت لاہورکے جج اعجازاحمد بٹر نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم جاری کر دیا
انسداددہشت گردی عدالت لاہورمیں پولیس رتشدد جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ کیس میں عدالت نے درخواست کے فیصلے تک فواد چوہدری کو ہر تاریخ پر عدالت پیش ہونے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
ن لیگ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو ہتک عزت کانوٹس بھجوادیا
تحریری حکم کےمطابق پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکےجمع کرانے کی ہدایات جاری کیں۔عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر13اپریل کوریکارڈعدالت میں پیش کرے۔درخواستگزارتفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوکرشامل تفتیش ہو۔