پنجاب حکومت نے ملازمین کی ویلفیئرگرانٹس میں بڑااضافہ کردیا
پنجاب حکومت نے ملازمین کی ویلفیئر گرانٹس میں بڑا اضافہ کر دیا،اضافی ویلفیئر گرانٹس کا اطلاق 27 مارچ سے ہوگا،نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا۔
تفیصلات کے مطابق حکومت پنجاب نےملازمین کی ویلفیئر گرانٹس دوگنی کر دی ہے، جس کے تحت ملازمین کو شادی گرانٹ دو لاکھ کے بجائے 4 لاکھ روپے ملیں گے۔
اسی طرح ڈیتھ گرانٹ میں بھی 33 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 8 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کا ہیلتھ پروفیشنلزالائونس دینے کا فیصلہ
محکمہ محنت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق اضافی ویلفیئرگرانٹس کا اطلاق 27 مارچ سے ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ گرانٹس میں اضافہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کے بورڈ اجلاس کی منظوری سے کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پنجاب حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کا بڑا مطالبہ مانتے ہوئے انہیں ہیلتھ پروفیشنلزالائونس دینے کا فیصلہ کیا تھا۔