آئندہ 3 روز میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 3 روز میں گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں ہواؤں میں تبدیلی سے درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔
کراچی میں دن میں شمال مشرق سے ہوائیں چلتی رہیں گی، جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں بارش، محکمہ موسمیات کا نیا الرٹ جاری
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ جمعرات کو درجۂ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جمعے کو 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ بارش برسانے والا دوسرا مغربی سسٹم شمال مشرقی بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے۔سسٹم کے تحت کوہِ سلیمان رینج میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔
تیز بارش کی پیشگوئی: سندھ حکومت کا جمعرات کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
دھانا سر،شیرانی،موسیٰ خیل،رکھنی،راڑہ ہاشم، تمن قیصرانی میں بھی موسلادھار بارش جاری ہے۔
بارش کے باعث بلوچستان و پنجاب کے سرحدی علاقوں کے برساتی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے۔