انصاف کا قتل کیا گیا،اب بھی معذرت خواہانہ رویہ اختیارکیا توبہت نقصان ہوگا،حکمران اتحاد

اجلاس میں نوازشریف اورمریم نوازکابینچ میں شامل ججزکیخلاف ریفرنس دائرکرنےپراصرار

حکمران اتحاد نے کہا ہے کہ انصاف کا قتل کیا گیا،اب بھی معذرت خواہانہ رویہ اختیارکیا توبہت نقصان ہوگا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ،حکومتی اتحادیوں نے موقف اپنا یا کہ فل کورٹ نہ بناکرانصاف کا قتل کیا گیا، پارلیمنٹ کی بےتوقیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی،اب بھی معذرت خواہانہ رویہ اختیارکیا توبہت نقصان ہوگا۔

پنجاب میں انتخابات کے التواء کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار، پولنگ 14 مئی کو ہوگی

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نےپارلیمانی بالادستی کیلئےٹکراؤکی راہ اپنانےکی تجویز دی اورنوازشریف اورمریم نوانے بینچ میں شامل ججزکیخلاف ریفرنس دائرکرنےپراصرارکیا۔

قومی اسمبلی میں ایک اور قرار داد لائی جائے گی،وزیر اعظم شہباز شریف

اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادیوں جماعتوں کےقائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 3رکنی بینچ نےفل کورٹ کی استدعا کو رد کردیا،اس کےبعد 6 رکنی بینچ بیٹھا،جوججزمعذرت کرچکےتھےان کےبارےمیں بھی کوئی بات نہیں کی،سیاسی جماعتوں نےایک سےزائد مرتبہ فریق بنانےکی استدعاکی،سیاسی جماعتوں کی استدعا کو بھی رد کردیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ دیکھتی آنکھوں نےایسابھیانک منظرپہلےکبھی نہیں دیکھا،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےفیصلےکوایک سرکلرکےذریعےختم کیاگیا،اس طرح کا کھلواڑپہلےکبھی دیکھنےمیں نہیں آیا،وزیرقانون نےاحسن طریقےسےمعاملےپرقومی اسمبلی میں بات کی،قومی اسمبلی میں ایک قرارداد پاس ہوچکی ہے،امید ہے کل ایک اورقرارداد پیش کی جائےگی۔

وفاقی کابینہ نے الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا

شہبازشریف نے کہا کہ ای سی نے11تاریخ کوعدالت میں فنڈزکی ادائیگی کےحوالےسےرپورٹ دینی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلےکےمطابق10تاریخ کوحکومت نےالیکشن کیلئےفنڈزمہیاکرنےہیں۔

بلاول بھٹونےموجودہ آئینی بحران3رکنی بینچ کےفیصلےکانتیجہ قراردےدیا

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے اجلاس سےویڈیولنک خطاب میں موجودہ آئینی بحران کو3رکنی بینچ کےفیصلےکانتیجہ قراردیتے ہوئےکہا کہ شخصیات کی اناسےپیداکردہ حالات کاخمیازہ عوام کوبھگتناپڑےگا،کل کچھ ہواتوجیلوں میں جمہوریت کےلیےلڑیں گے،چیف جسٹس سمیت تمام ججزسےاپیل ہےپاکستان کوبچائیں۔

الیکشن سے متعلق فیصلے سے سیاسی اور آئینی بحران مزید سنگین ہوگا،وزیرقانون

انہوں نے کہا قوم اوراس کی قسمت کےساتھ کھیلاجانےوالاکھیل بدنیتی پرمبنی ہے،ماضی میں بھی مسائل پیداہوئےلیکن ایسا نہیں ہوا،چاہتےہیں ماضی میں کی گئی غلطیوں کونہ دہرایا جائے، 3ججزپرعدم اعتمادکااظہارکیا جائے،آئینی بحران روکنےکیلئےسپریم کورٹ لارجر بینچ تشکیل دے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال پرتمام حکومتی اتحادیوں کےتحفظات جائزہیں، پارلیمان میں آمریت تسلیم نہیں،عدلیہ میں بھی آمرانہ رویہ قبول نہیں کرسکتے۔

بلاول بھٹو نے کہاسابق اسٹیبلشمینٹ اورسپریم کورٹ نے بھی الیکشن میں دھاندلی کرائی، چاہتےہیں صاف وشفاف الیکشن ہوں،سب کولیول پلیئنگ فیلڈمیسرہو۔

الیکشن کیس، چیف جسٹس، بینچ کے دیگر ججز مقدمے سے دستبردار ہوجائیں، حکمران اتحاد

باخبرذرائع کے مطابق اتحادی جماعتو ں کے اجلاس میں سیاسی صورتحال اورآئینی بحران پرتفصیلی مشاورت کی گئی،قانونی ٹیم نے شرکاءکوسپریم کورٹ کے3رکنی بینچ کےفیصلےپربریفنگ دی۔

حکمران اتحاد نے قومی معاملےسےمتعلق نامکمل فیصلےپرتشویش کااظہار کرتے ہوئے عدالتی فیصلےکواقلیتی رائےقراردےدیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اتحادی رہنماؤں نےوزیراعظم کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا3رکنی بینچ کافیصلہ متنازع سمجھتےہیں،ادھورےفیصلےپرعملدرآمدممکن نہیں ہوگا۔

اجلاس کے شرکاء نےسول بالادستی اورپارلیمان کےاستحکام کیلئےڈٹ کرمقابلہ کرنےکاعزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی بےتوقیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی۔

PDM

pm shehbaz sharif

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Election case

Tabool ads will show in this div