نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز، عبدالرحمان ہیڈ کوچ کے اسسٹنٹ ہونگے

کیویز کے خلاف سیریز کے لیے کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ عبدالرحمان کی نگرانی میں ہو گا
<p>File photo</p>

File photo

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ عبدالرحمان کی نگرانی میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے خلاف سیریز میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری ادا کرنے والےعبدالرحمان پاکستان نیوزی لینڈ سیریز میں گرانٹ بریڈ برن کے اسسٹنٹ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ سات اپریل سے شروع ہو گا ،غیر ملکی کوچز کی پاکستان آمد 11 اپریل کو ہو گی، باؤلنگ کوچ کی زمہ داریاں عمر گل نبھائیں گے، عمر گل افغانستان کے خلاف سیریز میں بھی باؤلنگ کوچ تھے۔

ذرائع کے مطابق گرانٹ بریڈبرن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے، عمر گل باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے کل ٹیم کو جوائن کر لیں گے، بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک بھی گیارہ اپریل کو کیمپ میں اپنی زمہ داری سنبھالیں گے، کیمپ میں عبدالمجید ہی فیلڈنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔

Tabool ads will show in this div