عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ کو قابل ضمانت میں تبدیل کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

جوڈیشل مجسٹریٹ کوناقابل ضمانت کی جگہ پہلے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنا چاہیے تھا،فیصلہ

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن عدالت نے خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ کو قابل ضمانت میں تبدیل کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

ایڈیشنل سیشن جج سکندرخان نے2 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے 24 مارچ کاسیشن عدالت کا فیصلہ دستیاب تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے ساتھ ناقابل ضمانت وارنٹ کی کوئی کاپی منسلک نہیں۔

تحریری فیصلے کے مطابق اس سے قبل بھی 24مارچ کو ناقابل ضمانت وارنٹ کوقابل ضمانت میں تبدیل کیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ کو ناقابل ضمانت کی جگہ پہلے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرناچا ہیے تھا۔

شہبازگل کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے رجوع کی درخواست مسترد

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر نے کہا کہ رہائش گاہ پرقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل بھی نہیں کی گئی۔ اعتراضات پر مبنی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو قابلِ ضمانت وارنٹ میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ 31 مارچ کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن عدالت نے محتصر فیصلے میں عدالت نے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے 18 اپریل تک جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل کیا۔

ImranKhan

islamabad police

District Courts

Tabool ads will show in this div