الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کا نیا شیڈول جاری کردیا

پولنگ 14 مئی کو ہوگی، الیکشن کمیشن

سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے نیا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نئے شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں 10 اپریل تک دائر کی جائیں گی، اپیلوں پر فیصلہ 17 اپریل تک کیا جائے گا، 19 اپریل تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔

مزید جانیے : وفاقی کابینہ نے الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کو انتخابی نشان 20 اپریل کو الاٹ کئے جائیں گے جبکہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ 14 مئی کو ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (منگل کو) سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کے التواء کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابی عمل وہیں سے آگے بڑھایا جائے گا جہاں سے رکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت،فیصلہ محفوظ

سپریم کورٹ نے پنجاب کے انتخابات کیلئے 30 اپریل کی بجائے 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا، ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

IMRAN KHAN

Shehbaz Sharif

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

PUNJAB GENERAL ELECTION

KP GENERAL ELECTION

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Tabool ads will show in this div