وہاب ریاض نے رمضان المبارک اسپورٹس سیریز کا اعلان کر دیا

پنجاب کے9 ڈویژن کے درمیان سات سے گیارہ اپریل تک لاہور میں مقابلے ہوں گے، پریس کانفرنس
<p>File photo</p>

File photo

وزیراعلیٰ پنجاب سیّد محسن نقوی کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے رمضان المبارک اسپورٹس سیریز کرانے کا اعلان کر دیا۔

مشیر کھیل نے کمشنر لاہور علی رندھاوا نے سپورٹس بورڈ پنجاب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے نو ڈویژن کے درمیان سات سے گیارہ اپریل تک لاہور میں مقابلے ہوں گے۔ ہاکی میں نمایاں پوزیشن لینے والی ٹیموں میں 47 لاکھ روپےکے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں 6 مختلف کھیلوں میں مقابلے کرارہے ہیں جن میں ہاکی، فٹبال، بیڈمنٹن، کبڈی ، ٹیبل ٹینس اور کرکٹ شامل ہِیں۔ بیڈ منٹن اورٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں خواتین بھی حصہ لے گی۔

وہاب ریاض نے بتایا کہ فاتح کھلاڑیوں اور ٹیموں میں 85 لاکھ 50 ہزار روپے تقسیم کیے جائیں گے۔ رمضان سیریز میں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، سرگودھا، راولپنڈی، بہاولپور، ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

Tabool ads will show in this div