عمران خان کا قتل کی سازش کا الزام : ٹربیونل کی تشکیل کیلئے سمری وزیراعلی کو ارسال

یک رکنی ٹربیونل خدشات کے حقائق، ذمہ دار کاتعین اور آئندہ کیلئے سفارشات دے گا
Apr 03, 2023

پنجاب حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے قتل کی سازش کے الزام پرتحقیقات کرکے حقائق سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ٹریبونل کی تشکیل کیلئے سمری وزیراعلی کوبھجوادی -

پنجاب حکومت کی طرف سے عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کی تحقیقات کیلئے یک رکنی ٹربیونل بنایاجائے گا ،ٹریبونل انکوائری کرے گا، جس کے ٹی اوآرزطے کرلئے گئے ہیں۔

ٹرنیونل کی تشکیل کیلئےایڈیشنل چیف سکرٹری نے سمری نگران وزیراعلی کو بھجوا دی ہے۔ٹریبونل عمران خان کے الزامات کی تفتیش کرے گااورقتل کے خدشات کے حقائق اور وجوہات معلوم کرکےذمہ دار کا تعین کرے گا۔

تحقیاتی ٹربیونل کی جانب سے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات بھِی دی جائیں گی۔

سمری میں معاملہ صوبائی کابینہ میں پیش کرنے کی درخواست کی گئی ہے ، نگران وزیر اعلی کی منظوری کے بعد ٹریبونل کی تشکیل جلد یقینی بنائی جائے گی -

IMRAN KHAN

punjab government

MOHSIN RAZA NAQVI

Tabool ads will show in this div