شاہ محمود قریشی اور صادق سنجرانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

رہنما تحریک انصاف نے بی اے پی قیادت سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی

پنجاب اور خیبرپختونخواکے انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے پی ٹی آئی کی ایک طرف سپریم کورٹ میں قانونی جنگ جاری تو دوسری جانب سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی تیز کردیے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ٹیلی فون کرکے شاہ محمود قریشی نے بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی۔

اطلاعات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخ کے حوالےسے بات کی اور اپنی پارٹی کا نقطہ نظر بتایا۔

پی ٹی آئی کے سیاسی جماعتوں سے رابطےتیز

صادق سنجرانی نے باپ کی قیادت سے ملاقات سے متعلق شاہ محمود قریشی کی خواہش کے معاملے میں مشاورت کیلئے ایک دن کا وقت مانگ لیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پی ٹی آئی قیادت جی ڈی اے کے وفد سے بھی ملاقات کی تھی جبکہ پرویزالہیٰ نے ایم کیو ایم سے بھی رابطہ کیا تھا۔

PDMA

GDA

BAP

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

Tabool ads will show in this div