آج ہم اپنی آئینی تاریخ کے دوراہے پر کھڑے ہیں، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم میں ہر کسی کو انتخاب کرنا ہو آئین، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کےساتھ کھڑا ہونا ہےیافسطائیت کا ساتھ دینا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ آج ہم اپنی آئینی تاریخ کےدوراہےپر کھڑےہیں جہاں ہم ترکیہ بن سکتےہیں یا ایک اور میانمار میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔
چیئر مین نے مزید لکھا کہ ہم میں ہر کسی کو انتخاب کرنا ہوگاکہ اسے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرح آئین، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کےساتھ کھڑا ہونا ہےیا کرپٹ مافیا،جنگل کے قانون اور فسطائیت کا ساتھ دینا ہے۔
دوسری طرف چیئر مین پی ٹی آئی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے لکھا کہ تم بھی کرپٹ اور تمہیں تحفظ دینے والے ججز بھی کرپٹ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ کرپشن اور احتساب سے بچنے کا نیٹ ورک ہے جو اب ہونا نہیں ہے۔ تم تو ڈوب رہے ہو، نئے سہولت کاروں کو بھی کہیں کا نہیں چھوڑو گے!