پنجاب ، کے پی انتخابات:سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت کا فیصلہ جاری کر دیا
موقف لینے کیلئے سیکرٹری وزارت دفاع اور خزانہ کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم
پنجاب اورکے پی انتخابات کیس میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جمعہ کی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی اور فنڈز کی عدم فراہمی کا معاملہ الیکشن کمیشن کی جانب سےاٹھایا گیا تھا ۔اٹارنی جنرل نےانتخابات کیلئےسیکیورٹی اورفنڈز کےسوالات پرجواب کیلئےوقت مانگا تھا، عدالت نے اٹارنی جنرل کی وقت دینے کی استدعا منظورکرلی۔
تحریری حکم میں سیکرٹری وزارت دفاع اور خزانہ کوآئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔
سپریم کورٹ کے مطابق دونوں سیکرٹریزسے الیکشن کمیشن کمیشن کے اٹھائے گئے نکات پر مؤقف لیا جائے گا ۔