فتنے کی سازش ناکام،خنجراب پاس دوبارہ کھلنےپرخوشی ہے، مریم نواز

چین پاکستان تعلقات قومی سلامتی کی سرخ لکیرہے،چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزمریم نوازنے کہا ہے کہ لحمدللہ،سی پیک کیخلاف فارن فنڈڈفتنےکی سازش ناکام بنادی،2020 میں بندش کے بعد خنجراب پاس دوبارہ کھلنے پر خوشی ہے۔

اپنے ایک بیان میں مریم نوازنے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نےپاک چین تجارتی سرگرمیوں،سی پیک کی رفتارمتاثرکی، فارن فنڈڈایجنٹ نےسی پیک میں کرپشن کےبےبنیادالزامات لگائے،سی پیک اورپاک چین تجارت جاری رہتی توعوام بدحال نہ ہوتے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ نومبر 2016 سے سی پیک فریم ورک کے تحت یہ ارینجمنٹ بہترین جا رہا تھا جو نومبر 2019 میں بند ہو گیا تھا، خنجراب پاس کے دوبارہ کھلنے سے دونوں طرف کے عوام کی مشکلات ختم کرنے میں مدد ملے گی.

مریم نواز شریف نے کہاچین پاکستان تعلقات قومی سلامتی کی سرخ لکیرہے،وزیر اعظم شہبازشریف اور چینی صدرشی جن پنگ آہنی بھائی چارہ مزید مضبوط بنارہےہیں۔

یاد رہے کہ آج پاکستان اور چین کے درمیان اہم ا تجارتی شاہراہ خنجراب پاس کو کووڈ 19 کی وبا کے باعث تقریبا 3 سال کی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیاہے۔

چینی حکام نے تجارت کے لیے پاس کو دوبارہ کھولنے سے متعلق خط پاکستانی حکام کو ارسال کردیا ہے۔

IMRAN KHAN

MARYAM NAWAZ SHARIF

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

China–Pakistan Economic Corridor

Tabool ads will show in this div