وزارت خزانہ کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہوں کی تردید

جعلی نوٹیفیکیشن سوشل میڈیا سے مجرمانہ مقصد کیلئے پھیلایا گیا،ایف آئی اے حکام

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق جعلی نوٹیفیکیشن کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کے مطابق تحقیقات کا فیصلہ وزارت پیٹرولیم کی درخواست پر کیا گیا۔ گمراہ کن جعلی نوٹیفیکیشن سوشل میڈیا سے مجرمانہ مقصد کیلئے پھیلایا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس کے بعد جعلی نوٹیفکیشن پھیلایا کر پیٹرول پمپس پر لائنیں لگوانے کی کوشش کی گئی۔

خیال رہے کہ حکومت نے کومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی تھی تاہم سوشل میڈیا پر قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل وزارت خزانہ نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید کی ہے۔

petroleum products

FIA CYBER CIRCLE

Tabool ads will show in this div