کراچی: ڈاکوؤں کا موبائل شاپ پر دھاوا، 35 آئی فون لے اڑے
واردات صدر میں واقع اسٹار سٹی مال میں پیش آئی
کراچی کے علاقے صدر میں واقع اسٹار سٹی مال میں علی الصبح ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی، ڈاکو 35 آئی فون لے اڑے۔
کراچی کے علاقے صدر میں ڈاکو علی الصبح اسٹار سٹی مال میں ایک دکان کے کاؤنٹر کا شیشہ توڑ کر 35 آئی فون لے اڑے۔
پولیس کے مطابق مال میں رات کے اوقات میں سیکیورٹی گارڈ بھی موجود ہوتے ہیں، واردات کیسے ہوئی اور کون ملوث ہے، تحقیقات کررہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے وقت رات میں دکان کے سی سی ٹی وی کیمروں کا سسٹم بھی بند تھا۔