اقلیتی فیصلوں کا نفاذ کریں گے تو بحران مزید سنگین ہوگا،اعظم نذیرتارڑ
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرکہتے ہیں پنجاب اورخیبرپختونخوا میں انتخابات سےمتعلق سپریم کورٹ میں زیرسماعت کیس انتہائی قومی اہمیت کا حامل ہے۔ چاہتے ہیں یہ کیس فل کورٹ سنے۔
سپریم کورٹ کے باہر وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس اپنا گھر اکھٹا کریں اور پھر سماعت شروع کی جائے۔ اگر اقلیتی فیصلوں کا نفاذ کیا جائے گا تو بحران مزید سنگین ہوگا۔
ترجمان سپریم کورٹ کی چیف جسٹس سے منسوب ریمارکس پر وضاحت
وزیرقانون نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت کل اتحادی جماعتوں کی اہم بیٹھک ہوگی۔ ایسے مسائل کے حل کیلئے اجتماعی سوچ کے تحت آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ جو بینچ قبول نہیں اس کا فیصلہ کیسے قبول ہوگا، سب متفق ہیں کہ انتخابات سےمتعلق کیس پرفل کورٹ بنایاجائے،یہ قومی معاملےہےکسی ٹرک یاریڑھی والےکانہیں۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا پارلیمنٹ نے اپنی رائے کااظہارکردیا،بل بھی پاس کردیا،یہ بل صدرمملکت کےپاس دستخط کیلئےچلاگیا ہے۔