پشاورکے شہریوں نے بھی پھلوں کا بائیکاٹ کردیا
رمضان المبارک میں پھلوں کی ہوش اڑا دینے والی قیمتوں کے سبب کراچی کے بعد پشاورکے شہریوں نے بھی پھلوں کا بائیکاٹ کردیا ۔
رمضان المبارک میں پھلوں قیمتیں آسمان سے با تیں کر رہی ہیں ، جس کی وجہ سے گزشتہ دنوں کراچی کے شہریوں نے پھلوں کا بائیکاٹ کردیا تھا، اوراب ہوش اڑا دینے والی قیمتیں پر پشاورکے شہریوں نے بھی پھل خریدنے کا بائیکات کردیا ہے۔
پشاورمیں ایک سواسی روپے درجن فروخت ہونے والا کیلا چارسوروپے میں فروخت ہونے لگا ہے، ایک کلوسیب کی قیمت میں دوسوروپے اضافہ ہوگیا ہے۔
اس طرح سٹرابری دوسوکی بجائے ساڑھے تین سوروپے میں دستیاب ہے، انتظامیہ کی خاموشی نے شہریوں کوپھلوں کے بائیکاٹ پرمجبورکردیا ۔
دوسری جانب اڑھتی فروخت کم ہونے سے آڑھتی بھی پریشانی کا شکار ہیں ، اورانہوں نے بڑھتی قیمتوں کی ذمہ داری باغات مالکان پرڈال دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بائیکاٹ کے باعث خریدارفروٹ منڈی میں کم نظرآئے تاہم قیمتیں تاحال کم نہ ہوسکیں ۔