پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، پی ٹی آئی ارکان بھی شریک ہونگے

اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا
Mar 27, 2023

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز بھی طویل عرصے بعد جوائنٹ سیشن میں شرکت کریں گے، مشترکہ اجلاس میں 8 نکات زیر بحث آئیں گے۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں سہ پہر 3 بجے دوبارہ ہوگا، جس میں پی ٹی آئی کے سینیٹرز طویل عرصے بعد شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کی فوج اور اس کے سربراہ کیخلاف بیرون ملک غلیظ مہم کی مذمت

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، جس پر جوائنٹ سیشن میں اراکین بحث کریں گے۔

حکومت کاافراتفری پھیلانے والوں کیساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور کی پیش کردہ تحریک کے علاوہ امن و امان پر بحث ہوگی، قومی اداروں اور ان سے وابستہ شخصیات کی تکریم کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، معاشی صورتحال، کشمیر، سی پیک اور خارجہ پالیسی پر بھی بات ہوگی۔

Parliament Joint Session

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

Tabool ads will show in this div