ٹی ٹونٹی سیریز میں افغانستان سے شکست، محمد رضوان کا رد عمل سامنے آ گیا

شکستوں سے اپنے اندر کی آگ بھڑکنے دیں، ضرور کامیابی سے کم بیک کریں گے، نوجوان کھلاڑیوں کو ہدایت
<p>File photo</p>

File photo

افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا رد عمل سامنے آ گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں محمد رضوان نے لکھا کہ مجھے پاکستان کرکٹ کے ان نوجوان سپر اسٹارز پر پورا یقین ہے، مضبوط رہیں، سخت محنت کرتے رہیں اور خود پر یقین رکھیں کہ آپ ہی چیمپئن ہیں، ان شکستوں سے اپنے اندر کی آگ بھڑکنے دیں۔ آپ ضرور کامیابی سے کم بیک کریں گے۔

Tabool ads will show in this div