پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز، نیوزی لینڈ کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان

5 میچز کی سیریز کی قیادت وکٹ کیپر ٹام لیتھم کریں گے، یہی سکواڈ سری لنکا کیخلاف نبرد آزما ہو گا
<p>File photo</p>

File photo

پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ کی 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا جس کی قیادت ٹام لیتھم کرینگے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ پاکستان کے ساتھ پانچ ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں، یہ میچز 14 اپریل سے لیکر 24 اپریل تک کھیلے جائیں گے۔

کیویز سکواڈ کی قیادت کین ولیمسن کے بجائے ٹام لیتھم کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں چیڈ بووس،مارک چیپمین، میٹ ہینری، بین لسٹر، ایڈم ملنے، ڈیرل میچل، جیمی نیشم، رچن راویندرا، ہینری شیپلے،آئن سودھی، ول ینگ، ڈین کلیور، کول مکونچی، اور بلیئر ٹکنر اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستان کیخلاف اعلان کیا گیا سکواڈ ہی سری لنکا کے خلاف نبرد آزما ہو گا تاہم اس سکواڈ میں ایک تبدیلی ہے جس کے مطابق ٹم سیفرٹ صرف سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی کھیلیں گے۔

Tabool ads will show in this div