زلمےخلیل زاد کے بیانات پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

کسی کےبیانات پاکستانی عوام کوگمراہ نہیں کر سکتے،ترجمان دفترخارجہ

زلمےخلیل زادکےبیانات پرترجمان دفترخارجہ Pakistan Foreign Affairsکا ردعمل سامنےآگیا۔پاکستان جمہوری،پراعتماد ملک ہے،کسی کےبیانات پاکستانی عوام کوگمراہ نہیں کر سکتے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرہ بلوچ نےہفتہ واربریفنگ دی ۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ بیرون ممالک سے مداخلت یا بیانات پاکستان کےجمہوری عمل کو متاثر نہیں کرسکتے۔

ممتاززہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتا کہ کیوں حکومت پاکستان ایک فرد کےانفرادی بیانات کا جواب دے۔افغان حکام کو افغانستان میں موجود دہشت گرد عناصر پر تحفظات سے آگاہ کردیا،افغان انتظامیہ سےایسے عناصرکےخلاف بھرپورکارروائی کا کہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ مزید کہا کہ چاہتے ہیں دہشت گرد عناصرمستقبل میں پاکستان اورپاکستانی عوام کے لیےخطرہ نہ بنیں۔

ترجمان دفترخارجہ نےکہا پاکستان اورچین قریبی وآزمودہ دوست ممالک ہیں، کورونا کےبعد پاک چین تعلقات میں تیزی آئی،سیکیورٹی کےحوالے سےوفود کا تبادلہ ایک حساس معاملہ ہے۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وزیرخارجہ کی شرکت پرکوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔شنگھائی تعاون تنظیم انتظامیہ کوبھارت کی جانب سے پرچم کے معاملے پر تحفظات سے آگاہ کیا ہے،

پاکستان نے گزشتہ روزشنگھائی تعاون تنظیم دفاعی ماہرین اجلاس میں شرکت کی۔ غیرملکی سفارتکارکی خاتون سےزیادتی کےمعاملےپرتحقیقات ہو رہی ہے۔

وزارت خارجہ کےاندرتبادلےمعمول کی بات ہیں،فی الحال کسی کے تبادلے کی خبر نہیں جب ہو گی تو شیئر کی جائے گی۔

IMRAN KHAN

AFGHAN TALIBAN

ZALMAY KHALILZAD

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

pakistan foreign affairs

Tabool ads will show in this div