رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

ملک کے مختلف حصوں سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں، مولانا عبدالخیر آزاد

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، جس کے بعد کل بروزجمعرات (23 مارچ) کو پہلا روزہ ہوگا۔

پشاورمیں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئر مین مولانا عبد الخبیرکی زیرصدارت ہوا۔

رات 10 بج کر15 منٹ پرکمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے چاند کی رویت سے متعلق باقاعدہ اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بہاولپور، رحیم یار خان، صوابی، قلعہ سیف اللہ اور مردان سے چاند نظرآنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

قبل ازیں اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک کاچاند نظرآنےکی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ زونل رویت ہلال کمیٹی کےاجلاس میں وزرات مذہبی امور،محکمہ موسمیات سمیت دیگرنمائندے شریک ہوئے ۔

کوئٹہ میں بھی رمضان کا چاند نظرنہیں آیا، زونل رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولاناانوار الحق حقانی نے بتایا کہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، تاہم چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اسی طرح لاہور میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظرنہیں آیا، لاہورمیں چاند نظرآنے کا مقررہ وقت 7 بج کر 5 منٹ تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد لاہورمیں مطلع جزوی ابرآلود ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں کل بروزبدھ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش آج رات 10 بج کر 23 منٹ پر ہو گی۔ کل چاند نظر آنے پر پاکستان میں پہلی سحری جمعرات کو ہو گی۔

بھارت اور بنگلا دیش میں پہلا روزہ جمعہ کو ہوگا

دوسری جانب بھارتی اور بنگلا دیشی مسلمان 24 مارچ( بروز جمعہ ) کو پہلا روزہ رکھیں گے۔جامعہ مسجد دہلی سے جاری بیان کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد یکم رمضان المبارک 24 مارچ کو ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں بھی کل چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد مملکت میں پہلا روزہ (کل )جمعرات کو ہو گا۔

پاکستان

moon

RAMZAN UL MUBARAK

Tabool ads will show in this div