پی ٹی آئی رہنماء اور 11 ساتھیوں کے قتل کے حقائق سامنے آگئے
تحصیل چیئرمین حویلیاں اور ان کے 11 ساتھیوں کے قتل کا مقدمہ مخالفین کیخلاف درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی۔
ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں گزشتہ روز ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں تحصیل چیئرمین حویلیاں عاطف منصف خان اپنے 11 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور تحصیل چیئرمین حویلیاں عاطف منصف خان اور ساتھیوں کے قتل کا مقدمہ مقتول کے کزن کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق تحصیل چیئرمین کی مخالفین سے دشمنی چل رہی تھی، مخالفین کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
واضح رہے کہ حویلیاں واقعے میں گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ باقی افراد کی موت فیول ٹینک پھٹنے سے لگنے والی آگ کے باعث ہوئی۔