سعودی سپریم کورٹ کی رویت ہلال کمیٹی کو21مارچ کو چاند دیکھنے کی اپیل

رویت ہلال کمیٹیاں رصد گاہوں اوردیگرجگہوں سے چاند دیکھنے کی کوشش کریں گی

سعودی سپریم کورٹ (Saudi Supreme Court) کی جانب سے رویت ہلال کمیٹی کو کل منگل 21 مارچ کو چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

سعودی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب بھرمیں مقامی رویت ہلال کمیٹیاں رصد گاہوں اوردیگرجگہوں سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں گی۔

ام القری کلینڈر کےمطابق 21 مارچ منگل کواسلامی ماہ شعبان کی 29 تاریخ ہے۔

اس اعتبارسے اورسنت پرعمل کرتے ہوئے اس روزچاند دیکھنے کی کوشش کی جائے۔

SAUDIA ARABIA

RAMZAN UL MUBARAK

ROYAT E HILAL COMMITTEE

saudia supreme court

Tabool ads will show in this div