نیلم ویلی جانیوالے سیاحوں کیلئے خوشخبری

ڈھائی ماہ بعد سیاح شاہراہ نیلم سے سفر کرسکیں گے

نیلم والے جانیوالے سیاحوں کیلئے خوشی کی خبر ہے کہ دھائی ماہ بعد شاہراہ نیلم کو مکمل طور پر کھول دیا گیا۔

آزاد کشمیر کی وادی نیلم جانے کے خواہشمند سیاح اب بآسانی وہاں پہنچ سکتے ہیں، انتظامیہ نے شاہراہ نیلم کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر کھول دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شاہراہ نیلم شدید برفباری کے باعث گزشتہ ڈھائی ماہ سے بند تھی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں اب بھی برف کی تہہ جمی ہوئی ہے تاہم شاردا کیل تک ہر قسم کی گاڑی سے سفر کیا جاسکتا ہے

AZAD KASHMIR

Neelum Valley

neelam valley

SNOWFALL

SHAHRAH NEELAM

Tabool ads will show in this div