پاکستان سپر لیگ 8 کے سنسنی خیز فائنل پر وزیراعظم بھی بول پڑے

تماشائیوں نے توانائی اور جوش سے ایونٹ کو متحرک کیا، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 کا سنسنی خیز اختتام ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا بھی پی ایس ایل 8 پر بیان سامنے آگیا۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 کا سنسنی خیز اختتام ہوا، ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کو مبارکباد دیتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، صوبائی انتظامیہ کو پی ایس ایل 8 کے کامیاب انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، نجم سیٹھی مزید دو ٹیمیں شامل کرنے کے خواہشمند

وزیراعظم نے کہا کہ پی ایس ایل ٹیمیں اور پولیس بھی اس ایونٹ کی کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں، تماشائیوں نے توانائی اور جوش سے پی ایس ایل کو متحرک رکھا۔

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ 8 کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا، اتوار کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونیوالے سنسنی خیز فائنل میں شاہین الیون نے ملتان سلطانز کیخلاف ایک رن سے فتح حاصل کی تھی۔

NajamSethi

Multan Sultans

pm shehbaz sharif

PSL8

PSL2023

LAHORE QALANDARS WINNER

Tabool ads will show in this div