جسٹس کھوسہ اور پانامہ بینچ کو پتہ چل گیا ہوگا سسیلین مافیا کون ہے، مریم نواز

پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے امیدوارکے کا فیصلہ پارٹی کرے گی، سما کو انٹرویو

مسلم لیگ کی چیف آرگنائزرمریم نوازکا کہنا ہے کہ آج جسٹس کھوسہ اور پانامہ بینچ کو پتہ چل گیا ہوگا کہ سسلین مافیا اور گوڈ فادرکون ہے۔

سما کے پروگرام میرے سوال میں انٹرویو کے دوران میزبان منصور علی خان کیساتھ گفتگوکرتے ہوئے مریم نواز نےسوال اٹھایا کہ ہمارےجھوٹے مقدمات کو چلایا گیا اورسزائے دی گئیں، ان پر سچے مقدمات کیوں نہیں چلائے جاسکتے۔

انہوں نے کہاحمزہ شہبازنے انہیں ہمیشہ عزت اوراحترام دیا، وہ میرے چھوٹے بھائی ہیں ،پنجاب اسمبلی الیکشن میں اورحمزہ کھڑے ہوں گے، لیکن وزارت اعلٰی کا امیدوارکون ہوگا اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا،فیصلہ پارٹی کرے گی ۔

عمران سے تمام کیسز میں لازمی پیشی کی انڈر ٹیکنگ لی جائے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ن لیگ میں جمہوریت ہے اسی لئے شاہد خاقان وزیراعظم بنیں ، اوروہ پارٹی ناراض نہیں ہے ۔گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں ہمیں پہلے بتادیا گیا کہ دواورتین سیٹیں ملیں گی ۔

ان کا کہنا تھا قانون کا دہرا معیار ہوگا تو اس کیخلاف بولنا میرا حق ہے،جسٹس کھوسہ اورپانامہ بینچ کو پتہ چل گیا ہوگاکہ سسلین مافیااورگوڈفادرکون ہے۔

سازشی کرداروں سے مکمل نجات نہیں ملی، مریم نواز

مریم نواز نے کہاتحریک عدم اعتماد لاکر عمران خان کا12سال حکومت میں رہنےکامنصوبہ ناکام بنایا،عمران خان کا اپنا قصو رہے کہ اس کےلوگ اس کوچھوڑ کرچلےگئے۔

Tabool ads will show in this div