کراچی سمیت ملک بھر میں آج سے بارش کا امکان
شکرگڑھ ،نورکوٹ اور ظفروال میں بارش اور ژالہ باری
کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے باعث آج سے اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔ شہر میں دوپہر سے تیزہوائیں اور بارش کا امکان ہے۔
سعودی عرب کے مختلف علاقوں بگولوں نے تباہی مچادی
لاہور میں بادل چھاگئے ہیں اور گزشتہ رات سے ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں، شکر گڑھ ، نارووال اور ظفروال میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں بھی گزشتہ رات صوابی شہر اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔