فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، وزیراعظم کی جلد صحتیابی کیلئے دعا

شہباز شریف، امیر جے یو آئی کی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیتِ علماءِ اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کی عیادت کیلئے رہائش گاہ پر جاکر خیریت دریافت کی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیرِ مواصلات مولانا اسعد محمود اور مولانا لطف الرحمن بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیرِاعظم نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی، ا ن کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

Tabool ads will show in this div