جج دھمکی کیس: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی میں توسیع
چیئرمین پی ٹی آئی کو 20 مارچ تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم
سیشن کورٹ نے جج زیبا چوہدری دھمکی کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطلی میں توسیع کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک جلسے کے دوران مقامی عدالت کی جج زیبا چوہدری کیلئے دھمکی آمیز الفاظ استعمال کئے تھے، جس پر ان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی میں توسیع کردی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 20 مارچ تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔