عمران خان کے وارنٹ کی منسوخی سے متعلق درخواست پر اعتراضات دور کرنیکا حکم
عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست پر بایو میٹرک اور دستخط کے اعتراض ختم کردیئے گئے۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ دیگر اعتراضات دور کردیں آج ہی سماعت کیلئے دوبارہ مقرر ہوجائے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ کی منسوخی کیلئے پی ٹی آئی کی دائر درخواست اور اعتراضات پر سماعت ہوئی۔
مزید جانیے: عمران خان کو رانا ثناء اللہ کے حوالے نہیں کریں گے، فواد چوہدری
چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، جس میں عدالت عالیہ نے درخواست پر بایو میٹرک اور دستخط کا اعتراض ختم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہورمیں سکول اورکالجز بند کرنے کا فیصلہ
چیف جسٹس نے کہا کہ بایو میٹرک کے علاوہ کچھ چھوٹے چھوٹے اعتراضات ہیں، انہیں دور کردیں تو آج ہی دوبارہ سماعت کیلئے مقرر ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے اجراء کے بعد لاہور میں زمان ٹاؤن سے انہیں گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری پہنچی تاہم پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوئی اور پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
پنجاب پولیس تاحال عمران خان کو گرفتار نہیں کرسکی، پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں جھڑپوں کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے، جس میں 50 سے زائد پولیس اہلکاروں سمیت 60 کے قریب افراد زخمی ہوچکے ہیں۔