جسٹس فائز کا میڈیکل کے حافظ قرآن طلبہ کو اضافی نمبر دینے سے متعلق کیس سننے سے انکار

اضافی نمبرز کیلئے پارلیمان سے قانون سازی کرائیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے میڈیکل طلباء کو حافظ قرآن ہونے پر اضافی 20 نمبر دینے سے متعلق ازخود نوٹس کیس خصوصی بینچ میں سننے سے انکار کردیا۔ ریمارکس دیئے اگر حافظ قرآن ہونے کی بنیاد پر اضافی نمبر دینے ہیں تو پارلیمان سے قانون سازی کرائیں۔

سپریم کورٹ میں میڈیکل طلباء کو حافظ قرآن ہونے پر اضافی 20 نمبر دینے سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خصوصی بینچ بنانے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے سماعت سے انکار کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر حافظ قرآن ہونے پر طلبہ کو اضافی نمبر دینے ہیں تو پہلے پارلیمان سے قانون سازی کرائیں۔

دوران سماعت جسٹس فائز عیسیٰ نے ججوں کے کنڈکٹ سے متعلق خبر نشر نہ کرنے کے پیمرا خط پر تنقید کی، کہا تاثر یہ جاتا ہے کہ شاید عدالت نے لوگوں کا گلا گھونٹ دیا ہے، کوئی میڈیا کی آزادی کیسے دبا سکتا ہے؟۔

پاکستان

SUPREME COURT OF PAKISTAN

justice qazi faiz essa

MEDICAL STUDENTS

Tabool ads will show in this div