پی ایس ایل 8 :پہلےکوالیفائرمیچ میں ملتان کی لاہور کیخلاف بیٹنگ جاری
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے پلے آف کے پہلے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز کی لاہور قلندرز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
سیاسی کشیدگی، پی ایس ایل میچز شیڈول کے مطابق ہونگے یا نہیں؟
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز کی کپتانی شاہیں شاہ آفریدی کررہے ہیں۔
کوالیفائر میچ جیتنے والی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرلے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم پہلا ایلیمینیٹر جیتنے والی ٹیم کے خلاف دوسرا ایلیمینیٹر کھیلے گی۔
ملتان سلطانز کے سکواڈ میں محمد رضوان کپتان، عثمان خان، رائیلی روسو، ٹِم ڈیوڈ، کیرن پولارڈ، خوشدل شاہ، انور علی، اسامہ میر، عباس آفریدی، شیلڈن کوٹرل، احسان اللہ شامل ہیں۔
پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کو 86 رنز سے شکست دیدی
لاہور قلندرز کے سکواڈ میں کپتان شاہین آفریدی ، فخر زمان، عبداللہ شفیق، طاہر بیگ، وکٹ کیپر سیم بلنگز، حسین طلعت، ڈیوڈ ویزا، سکندر رضا، راشد خان، حارث رؤف، زمان خان شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے جاری سیزن کے لیگ مرحلے کے دونوں میچوں میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔