عمران خان کو وارنٹ پر گرفتاری دینی چاہیے،نگران وزیر اطلاعات
پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ وارنٹ پرعمران خان کو گرفتاری دینی چاہیے۔
سماء سے خصوصی گفتگو میں نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان سابق وزیر اعظم اور بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں ،انہیں قانون کا احترام کرنا چاہیے اور وارنٹ پر اپنی گرفتاری دینی چاہیے۔
زمان پارک کے باہر پولیس ، پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ، گرفتاریاں
عامر میر نے کہاعمران خان کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرانے میں تعاون کرنا چاہیے،اگر وہ مزاحمت کریں گے تو قانون اپنا راستہ لے گا۔
خیال رہے کہ زمان پارک کے باہر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان شدید تصادم ہوا ہے، پولیس آہستہ آہستہ زمان پارک کی طرف بڑھ رہی ہے، پولیس کا واٹر کینن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کا پیچھا کرنا شروع کردیا ہے ، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھرائو کیا جارہا ہے۔
جج دھمکی کیس:اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی
واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں29 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے،جبکہ اسلام آباد کی دوسری عدالت نے ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود آج توشہ خانہ کیس میں پیش نہ ہونے پرعمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔