آج عمران خان کو ضرور گرفتار کریں گے، وزیر داخلہ
کارکنوں کو گرفتاری کا کہتا ہے اور خود بیڈ کے نیچے چھپا ہوا ہے
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان گھر میں چوہے کی طرح چھپا ہوا ہے،اس کو آج ضرور گرفتار کریں گے۔
شیخو پورہ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکارکنوں کو گرفتاری کا کہتا ہے اور خود بیڈ کے نیچے چھپا ہوا ہے، اس کا ایسا علاج کریں گے کہ قومی کو اس سے نجات مل جائے گی۔
انہوں نےکہا عمران خان گھر میں چوہے کی طرح چھپا ہوا ہے،اس فتنے اور فساد کو بوتل میں بند کریں گے۔