پاکستان روس سے کتنا سستا ایندھن خریدے گا؟

40 دن میں روس سے سستے ایندھن کی ڈیل ہوجائے گی، وزیرمملکت برائے توانائی

وزیرمملکت برائے توانائی مصدق ملک کہتے ہیں کہ پاکستان اپنی ضرورت کا ایک تہائی ایندھن روس سے خریدے گا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ مصدق ملک نے کہا کہ جب آپ مقامی صنعت کو تحفظ دیتے ہیں تو وہ سستی چیزیں مارکیٹ میں لاتی ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ گاڑیوں کی صنعت کو 50 سال سے تحفظ دیا ہوا ہے مگر ہم گاڑی کا پہیہ یا انڈیکیٹر کی لائٹ بھی برآمد نہیں کرسکتے، درآمدی گاڑی پر 200 فیصد ڈیوٹی لاتے ہیں تو مقامی مارکیٹ کی گاڑی فروخت ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی کامیابی کا راز پیداواری صلاحیت میں چھپا ہے، ہم نے 70 سال میں ملک کے لئے کچھ نہیں کیا، پاکستان کیا ایکسپورٹ کرتا ہے؟ کسی ایک چیز میں پاکستان کا ڈنکہ نہیں بجتا۔

مصدق ملک نے کہا کہ ہم سعودی عرب اور بحرین سے ملنے والی سستی گیس اپنے فرٹیلائزر سیکٹر کو دیتے ہیں۔ پاکستان میں سستا قرض اسکیم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 600 ارب کی فیکٹریاں تو لگالی گئیں لیکن ان فیکٹریوں کو چلانے کے لیے ہمارے پاس گیس ہی نہیں۔

وفاق وزیر نے کہا کہ ہم نے مقامی گیس کا سرکلر ڈیٹ ختم کر دیا ہے، گیس کے شعبے میں امیر اور غریب کے لیئے الگ الگ ٹیرف کردیئے ہیں، ایک ہی گیس پر جتنا بل غریب دے گااس سے چار گنا زیادہ بل امیر دے گا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ 40 دن میں روس سے سستے ایندھن کی ڈیل ہوجائے گی، پاکستان اپنی ضرورت کا ایک تہائی ایندھن روس سے خریدے گا۔

Musaddiq Malik

russia oil

pak russia oil

Tabool ads will show in this div