امجد مجید اولکھ کو سنیارٹی کی بنیاد پر ڈی جی نیب لاہور لگانے کا فیصلہ
چیرمین نیب کی منظوری کے بعد امجد مجید اولکھ کے بطور ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا
چئیرمین نیب نے امجد مجید اولکھ کو ڈی جی نیب لاہور لگانے کی منظوری دے دی ہے ۔
سماء کو موصول چیرمین نیب کے نوٹیفکیشن کیمطاںق امجید مجید اولکھ گریڈ بیس کے نیب سروس کے سینئیر افسر ہیں جبکہ ڈی جی نیب لاہور کے لئے چار ناموں کی بھیجا گیا تھا ۔
جن میں غلام فرید ، احترام ڈار ، حسنین شاہ اور امجد مجید اولکھ پر مشتمل افسران کا پینل بھجوایا گیا تھا۔
امجد مجید اولکھ کا نام سینیارٹی کی بنیاد پر سرفہرست ہونے کی بنا پر فائینل ہوا ہے امجد مجید اولکھ قابل افسر اور میرٹ پر کام کرنے کی شہرت رکھتے ہیں۔ چیرمین نیب کی منظوری کے بعد امجد مجید اولکھ کے بطور ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا.