کراچی پولیس آفس حملے میں ملوث تیسرا دہشتگرد کون تھا؟
کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے 3 میں سے 2 کی شناخت پہلے ہی ہوگئی تھی لیکن اب تیسرے دہشتگرد سے متعلق معلومات بھی سامنے آگئی ہیں۔
گزشتہ ماہ دہشتگردوں نے کراچی پولیس آفس پر حملہ کیا تھا، حملہ کرنے والے تینوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا، 3 میں سے دو کی شناخت ہوچکی تھی لیکن تیسرے کے بارے میں پولیس کو کوئی معلومات نہیں ملی تھی۔
گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے منگھوپیر کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس میں کراچی پولیس آفس حملے کا ماسٹر مائنڈ اریاد اللّہ اور اس کا ساتھی عبدالوحید ہلاک ہوگیا۔
کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی نے عبدالعزیز اور مہران نامی دو دہشتگردوں کو بھی گرفتار کرلیا تھا، یہی دو دوہشت گرد کے پی او حملے میں ملوث دہشت گردوں کے سہولت کار تھے۔
دونوں سہولت کاروں نے کے پی او حملے سے متعلق سنسنی خیز انشکافات کئے ہیں، ان کے مطابق اس حملے کے لیے ریکی 8 ماہ پہلے ہی کرلی گئی تھی۔ حملے کی منصوبہ بندی پڑوسی ملک میں کی گئی تھی۔
دہشت گردوں کے سہولتکاروں نے بتایا کہ حملے میں ہلاک ہونے والے تیسرے دہشت گرد کا نام یاسر تھا اور وہ افغان تھا۔ یہی وجہ تھی کہ تفتیش کاروں کو یاسر کا شناختی ریکارڈ نہیں ملا تھا۔