ظل شاہ قتل کےحقائق چھپانےپرعمران خان کیخلاف مقدمہ درج
اس ایف آئی آرپرعمران خان کی گرفتاری بھی عمل میں آسکتی ہے،ذرائع
پاکستان تحریک انصاف (PTI)کے چیئرمین عمران خان (Imran Khan) سمیت دیگر پارٹی رہنماﺅں پرکارکن ظل شاہ کے قتل کے حقائق چھپانے پرایف آئی آر درج کرلی۔
ذرائع کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اوردیگررہنماﺅں کیخلاف مقدمہ تھانہ سرورروڈ درج کیا گیا،ایف آئی آرشواہد مٹانے واقعے کےاصل حقائق چھپانےاورپولیس کوگمراہ کرنے کے قانون 201 پرہے۔
ذرائع کا کہناہےکہ آج اس ایف آئی آرپرعمران خان کی گرفتاری بھی عمل میں آسکتی ہے،آج پی ٹی آئی کی ریلی نکلے گی جس میں عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔