جج دھمکی کیس:اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی
راولپنڈی کی مقامی عدالت کی خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر اسلام آباد پولیس کی ٹیم عمران خان کو گرفتار کرنے پھر لاہو رپہنچ گئی۔
عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پولیس کو موصول
باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی ٹیم خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچی ہے، پولیس کا کہنا ہےکہ عمران خان کی عدالتی حکم پر گرفتاری ہوگی جب کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی اضافی نفری درکار ہے۔
عمران خان کی ممکنہ گرفتاری؛ کارکنوں کو رکنے کی ہدایت
یاد رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور عدالت نے 29 مارچ کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔