جسٹس مظاہر نقوی کے بیٹوں کا ریفرنس دائرکرنے والے وکیل کو نوٹس
میاں داؤد 15 دن میں معافی مانگیں بصورت دیگر قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں، نوٹس
جسٹس مظاہر نقوی کے بیٹوں نے ریفرنس دائرکرنے والے وکیل کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔
سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس مظاہر نقوی کے بیٹوں تصدق مصطفیٰ نقوی اور تصدق مرتضیٰ نقوی نے ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے والے وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میاں داؤد نے جسٹس مظاہر اکبر نقوی کی ساکھ مجروح کی، پندرہ دن میں معافی نہ مانگنے اور الزامات واپس نہ لینے پر میاں داؤد قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔
واضح رہے کہ میاں داؤد ایڈووکیٹ نے جسٹس مظاہر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکیا تھا۔