ریلی منسوخ کئے جانے کے بعد عمران خان کا کارکنوں کو پیغام

نگراں وزیراعلیٰ اور پولیس 8مارچ کی طرح تصادم کرانا چاہتے ہیں،عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ اور پولیس 8مارچ کی طرح تصادم کرانا چاہتے ہیں.

اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ لاہور میں دیگر تمام سرگرمیاں جاری ہیں، صرف زمان پارک کے اطراف کنٹینرز اور پولیس تعینات کردی گئی، لگتا ہے پی ٹی آئی کی الیکشن مہم روکنےکے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ اور پولیس 8 مارچ کی طرح پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف مزید جعلی ایف آئی آر درج کرنے اور انتخابات کو ملتوی کرنے کے کے لیے تصادم کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ انتخابی شیڈول کے بعد سیاسی سرگرمیوں پر کیسے پابندی لگائی جاسکتی ہے، الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے تو پولنگ سرگرمیوں پر دفعہ 144 کیسے لگائی جا سکتی ہے؟ میں تمام پی ٹی آئی ورکرز سے کہہ رہا ہوں کہ وہ جھانسے میں نہ آئیں، اس لیے ہم نے ریلی کل تک ملتوی کر دی ہے۔

IMRAN KHAN

imran khan today

Tabool ads will show in this div