پی ٹی آئی ریلی کا معاملہ،لاہور میں رینجرز طلب
رینجرزکی نفری کوزمان پارک سمیت دیگراہم مقامات پرتعینات جائیگا
تحریک انصاف (PTI)کی جانب سے ریلی کے اعلان کے بعد نگران پنجاب حکومت نے لاہورمیں رینجرز(Rangers)کوطلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کی ریلی کوروکنے کے لیے رینجرز کو طلب کرلیا ہے،رینجرزکی نفری زمان پارک کےساتھ ساتھ دیگراہم مقامات پر بھی تعینات کیا جائیگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ144 نافذ کردی تھی۔