پی ایس ایل8: کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے اور کراچی کنگز آخری نمبر پر ہے
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے 30 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جاری رہے میچ میں شائقین کرکٹ سنسنی خیز مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو آرام دیا جارہا ہے اور ان کی جبکہ ڈیوڈ ویزے کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
میگا ایونٹ میں لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک اپنے 9 میچز میں سے 7 جیت چکی ہے، قلندرز کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے۔
دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل سیزن 8 کھیلے گئے اپنے 9 میچز میں صرف 2 میں ہی فتح سمیٹ سکی ہے، کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔