لاشوں کا منتظر گدھ کہلاتا ہے سیاستدان نہیں، مریم کا عمران خان پر طنز
ن لیگ کی چیف آرگنائزر کا عمران خان کے لاہور میں ریلی کے اعلان پر ردعمل
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کے اتوار کو لاہور میں ریلی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاشوں کا منتظر گدھ کہلاتا ہے سیاستدان نہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران خان نے اتوار کو لاہور میں انتخابی ریلی اور خود اس کی قیادت کا اعلان کیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام سے باہر نکلنے کی اپیل بھی کردی۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کو طنز کا نشانہ بنایا اور کہا ہے کہ لاشوں کا منتظر گدھ کہلاتا ہے سیاستدان نہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ جس کی سیاست لاشوں کی محتاج ہوجائے، یہ جان لو اس کا ہرحربہ ناکام ہوچکا، وہ جان گیا ہے کہ شکست اس کا مقدر بن چکی ہے۔