علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار

علی نواز اعوان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور

Another Trouble For PTI Leader | Breaking News | Samaa News

اسلام آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کے کیس میں عدالت نے آج بروز ہفتہ 11 مارچ کو مسلسل غیرحاضری پر پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

سول جج رانا مجاہد رحیم نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنماؤں کے خلاف دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر راجہ خرم نواز عدالت میں پیش ہوئے، جب کہ علی نواز اعوان غیر حاضر تھے۔

علی امین گنڈا پور کی اسلحہ کی فراہمی سے متعلق آڈیو

آج ہونے والی سماعت میں علی نواز اعوان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی۔ عدالت نے علی نواز اعوان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی، جب کہ مسلسل غیرحاضری پر علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے پنجاب داخلے پر پابندی عائد

علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت بھی خارج کردی گئی۔ کیس کی مزید سماعت بارہ اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

ISLAMABAD HIGH COURT

Ali ameen gandapur

PTI RESIGNATIONS

SECTION144 IMPOSED

Tabool ads will show in this div