بلوچستان میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل

بلوچستان ہائیکورٹ نےکیس کی سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کردی

بلوچستان میں عمران خان کے خلاف درج مقدمےاوروارنٹ گرفتاری 2 ہفتوں کے لیے معطل کردیئے گئے ہیں۔

عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں مقدمے کے اندراج اور وارنٹ گرفتاری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، پی ٹی آئی کارکن زمان پارک پہنچ گئے

جمعے کے روز پی ٹی آئی نے عمران خان کے خلاف مقدمے کے اخراج کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرائی۔ جس میں کہا گیا کہ عمران خان کے خلاف غیرقانونی طور پر مقدمہ درج کیا گیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیے ہیں۔

مجھے اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہیں،عمران خان

عدالت عالیہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرانے والےخلیل کاکڑ سمیت آئی جی بلوچستان، ڈی آئی جی،ایس پی لیگل اور ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔

IMRAN KHAN

Electricity Bills

imran khan today

IMRAN KHAN ARRESTED

IMRAN KHAN BAIL

Tabool ads will show in this div