صدر مملکت عارف علوی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ 16 مارچ کو سماعت کریگا
سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، 2 رکنی بینچ 16 مارچ کو سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ میں ایک شہری ظہور مہدی فیصل نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کی نااہلی کیلئے 2020ء میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست میں صدر مملکت کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی۔
شہری کی درخواست پر سپریم کورٹ میں صدر مملکت کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت مقرر کردی گئی۔
جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ 16 مارچ کو درخواست کی سماعت کرے گا، جسٹس شاہد وحید دوسرے جج ہوں گے۔