تحریک انصاف کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اندرونی کہانی

پاکستان تحریک انصاف کی چیف الیکشن کمشنر سے عدلیہ سے ریٹرننگ افسران لینے کی اپیل

تحریک انصاف کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عدلیہ سے ریٹرننگ افسران لینے کی اپیل کی۔ تحریک انصاف نے خدشہ ظاہر کیا کہ بیوروکریسی غیر جانبدار انتخابات نہیں کروا سکتی۔

تحریک انصاف کے وفد نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ 30 اپریل کو ہوگی

چیف الیکشن کمشنر نے عدلیہ سے ریٹرننگ افسران لینے سے معذرت کرلی، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آر اوز عدلیہ سے لینے کی کوشش کی تھی، لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل افسران کی فراہمی سے معذرت کرلی۔

سکندر سلطان راجا نے کہا کہ آر اوز بیوروکریسی سے لینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، آر اوز کے تنازعے میں پڑے تو الیکشن میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کو تحفظات ختم کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی مہم کی سخت مانیٹرنگ کرے گا۔

ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ملاقات کو تسلی بخش قرار دیا۔

انہوں نے کہا ماضی میں جو کچھ ہوتا رہا وہ پُل عبور کرکے یہاں آئے۔ شفاف انتخابات ہمارا ہدف ہیں۔

ECP

PTI

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

Tabool ads will show in this div