بنوں میں اسکول کے باہر کار سواروں کی فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں میں ایک طالب علم بھی شامل ہے
بنوں میں اسکول کے باہر کار سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بنوں ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر کار پر سوار نامعلوم افراد نجی اسکول کے سامنے فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں مردم شماری ٹیم پر حملہ
فائرنگ کی نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عارف اللہ ولد فقیر محمد، عبداللہ ولد نقیب اللہ، احسان اللہ ولد فضل اور محمد عبداللہ ولد نعمت اللہ شامل ہیں۔
زخمیوں کی شناخت ولید، ساجد ، میر سعود، کاشف، عامر اور امجد کے نام سے ہوئی ہے۔
چارسدہ میں دہشت گردی کامنصوبہ ناکام
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں عارف اللہ پولیس اہلکار جب کہ محمد عبداللہ اسکول کا عالب علم ہے۔